انتظار ختم ہوا، مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف سے صحافی نے سوال کیا کہ میں نواز شریف کب وطن واپس آ رہے ہیں؟ جس پر جاوید لطیف نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف رواں برس دسمبر میں وطن واپس آئیں گے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی جاوید لطیف نواز شریف کی واپسی سے متعلق دعویٰ کر چکے ہیں۔

گذشتہ ماہ ستمبر میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف رواں سال واپس آ رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف وطن واپس آکر پھر قوم کی قیادت کریں گے اور پاکستان کو بحران سے نکالیں گے۔گذشتہ ماہ بھی جاوید لطیف نے دعویٰ کیاتھا کہ نوازشریف اسی سال وطن واپس آئیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نوازشریف کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اسی سال اپنی مرضی سے واپس آئیں گے۔تاہم بعد ازاں مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پارٹی کے رکن اسمبلی جاوید لطیف کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے جب ڈاکٹر انہیں صحت کے حوالے سے کلین چٹ دیں گے اور سفر کرنے کی اجازت دیں گے تو پارٹی فیصلہ کرے گی۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی سے متعلق سینئیر صحافی رانا عظیم نے بھی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ 25 دسمبر کو نواز شریف کا یوم ولادت ہے ، اسی دن جنید صفدر کا ولیمہ ہے ، ایک ہفتہ پہلے اعلان ہوگا کہ نواز شریف آ رہے ہیں پھر یہ اچانک کہیں گے کہ میاں صاحب کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔

close