اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی مرحومہ اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی بھی کورونا ویکسی نیشن کی انٹری کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میلسی کے علاقے میں کورونا ویکسی نیشن کی انٹری کی گئی،انہیں سائینو ویک کی پہلی ڈوز 5 اکتوبر کو لگائی گئی۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ویکسی نیشن نارووال پبلک سکول میں گذشتہ روز چھٹی
والے دن مبینہ ہونے والے معاملہ پر ڈپٹی کمشنر نارووال نے لاہور سے انکوئری کے لئے آئی ٹیم ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس یونٹ نے طویل سرچ کے بعد ’’ایپ‘‘ میں انٹری ثابت ہونے پر نیوٹریشن سپروائز میاں ناصر رئوف اور ثاقب نامی محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کو تھانہ صدر میں گرفتار کروا دیا ۔ڈپٹی کمشنرنبیلہ عرفان نے سی ای او ہیلتھ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ کی انکوئری کی گئی جس میں یہ ثابت ہوا کہ انٹری ان کی ایپ سے کی گئی ہے اس لئے اندراج مقدمہ کیلئے سی ای او ہیلتھ نے تھانہ صدر کو درخواست دے دی ہے اور نیوٹریشن سپروائز میاں محمد رئوف اور ثاقب کو تھانہ صدر کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ڈی سی نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے شناختی کارڈ نمبر کو ہی نارووال میں ویکسی نیشن کی انٹری کی گئی ہے۔ اس واقعہ کی مزید تفتیش کی جائے گی واضع رہے کہ’’ نیشنل ایمولیزیشن مینجمنٹ سسٹم ‘‘میں گذشتہ روز 3اکتوبر 2021کو سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ویکسین لگانے کی غلط انٹری کی گئی تھی جس کی خبر نشر ہونے پر محکمہ ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں