اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت جاری، پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی بھی دوبارہ واپسی شروع ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی)اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت جاری، پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی بھی دوبارہ واپسی شروع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں سابق رکن قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا دوبارہ ن لیگ میں شامل ہوگئے جبکہ علی پور سے سابق تحصیل ناظم خضر حیات گوپانگ اور سابق چیئرمین یونین کونسل نواب گوپانگ بھی ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سلطان محمود ہنجرا نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان اپوزیشن لیڈر

پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے مظفر گڑھ کے دورے میں کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close