عالمی معیار کاسپورٹس کمپلیکس سیاست اور انتقام میں جھونک دیا گیا ، منصوبہ چل رہا ہوتا تو اولمپکس میں میڈل کے بغیر پاکستان واپس نہ آتا، بڑے ن لیگی لیڈر کا دعویٰ

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی معیار کے نارووال سپورٹس کمپلیکس کو سیاست اور انتقام میں جھونک دیا گیا ،اگر منصوبہ چل رہا ہوتا تو اولمپکس میں بنا میڈل کے پاکستان واپس نا آتا ، پورے ریفرنس میں میرے خلاف ایک بھی پیسے کی کرپشن کا الزام نہیں۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا آج نارووال سپورٹس کمپلیکس ریفرنس کے لیے حاضر ہوا ،قومی منصوبے

کو سیاست اور انتقام کی نظر کردیا گیا،اگر منصوبہ چل رہا ہوتا تو اولمپکس میں بنا میڈل کے پاکستان واپس نا آتا ۔ انہوں نے کہا پاکستان کے کھلاڑی وکٹری اسٹینڈ پر نظر آتے ،عالمی معیار کے کمپلیکس کو سیاست اور انتقام میں جھونک دیا۔احسن اقبال نے کہا پورے ریفرنس میں میرے خلاف ایک بھی پیسے کی کرپشن کا الزام نہیں،مجھ پر الزام ہے کہ پیسے جاری کیوں کیے ،اس پر کیس بنانا انتقامی کارروائی اور کردار کشی کے علاؤہ کچھ نہیں،نیب کیس نہیں بلکہ فیس دیکھتا ہے،اگر اپوزیشن کا فیس ہے تو مقدمہ بھی درج ہوگا۔احسن اقبال نے کہا حکومت بی آر ٹی آٹا چینی کے معاملے پر نیب کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے ،حکومت کی کوشش ہے کہ چیئرمین نیب کو ہی توسیع دی جائے ،ایک شخص کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے آرڈیننس لانے کی تیاری ہورہی ہے۔ انہوںنے کہا انتخابی اور احتساب کے عمل میں حکومت ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہی ہے،حکومت قوانین میں یکطرفہ طور پر تبدیلیاں کر رہی ہیں،الیکشن کمیشن کے اختیارات نادرا کو دیئے جارہے ہیں،اگر نادرا کے چیئرمین نے یہ کیا تو انکے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کروائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close