اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان کے مختلف شہروں سے ڈاکٹرز کے قافلے اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے پہنچ کر پی ایم سی کے سامنے روڈ بلاک کرکے احتجاج کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق احتجاج کے باعث پمز ہسپتال کی او پی ڈی کو اب مکمل طور بند کردیا گیا ہے، پمز ہسپتال میں ہونے والے تمام آپریشن بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔ او پی ڈی بند ہونے کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والے تمام مریض واپس جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نیشنل لائسنسنگ ایگزام کی مخالفت کرتے ہیں، جب تک مطالبات نہیں مانے جائینگے احتجاج جاری رہیگا۔۔۔۔
وزیراعلی پنجاب نے 4930 جیل وارڈن کی بھرتی کی منظوری دے دی
لاہور (آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قیدیوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کے خاتمے کیلئے قابل عمل سفارشات مرتب کی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت جیل نظام میں اصلاحات کے لئے اجلاس ہوا جس میں پریزن پیکیج کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر جیلوں کے لئے 1037 عملے کی بھرتی کا آغاز کیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے 4930 وارڈن کی بھرتی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جیلوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خالی آسامیاں پر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عثمان بزدار نے پریزن پیکیج کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے حکم دیا ہے کہ قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم کرنے کیلئے درکار بجٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قیدیوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کے خاتمے کیلئے قابل عمل سفارشات مرتب کی جائیں، قیدی پی ٹی وی نیوز، پی ٹی وی ہوم اور انٹرٹینمنٹ چینل دیکھ سکیں گے۔ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو بریفنگ دی گئی کہ قیدی فون پر دوران کال کوڈ دبا کر اپنی شکایت کا اندراج کرواسکتے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قیدیوں کی 489 شکایات پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہیں، جیلوں کی ویڈیو مانیٹرنگ سے خلاف ضابطہ عمل پر 705 انکوائریاں کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزرا قانون راجہ بشارت، فیاض الحسن چوہان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلی حکام موجود تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں