راولپنڈی (آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈا اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، پروپیگنڈا بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں 244ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)میں ہوئی،آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے
دوران شرکا نے بارڈر مینجمنٹ اور داخلی سلامتی پر خصوصی توجہ کے ساتھ خطے میں سکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا ۔آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سمیت دیگر ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی مشقوں کو سراہا اور غیرملکی افواج کیساتھ تعاون اورمشترکہ مشقوں کے انعقاد میں اضافے پر زور دیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی فوج کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا بھی نوٹس لیا گیا اور ملکی، علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا بھی عزم ظاہر کیاگیا ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کیخلاف بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا صرف ان کی مایوسی اور ان کے
اندرونی تضادات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کو ظاہر کرتا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نے افغانستان میں انسانی اور سلامتی کی صورتحال پربھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور بڑے خطے میں امن و استحکام کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے عالمی برادری کی کا تعاون ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا ء نے اتفاق کیا کہ افغانستان اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے بین الاقوامی برادری کا تعاون اور بامقصد رابطہ ضروری ہے۔ا س موقع پر آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں