مہنگائی، پریم یونین کا ریلوے اسٹیشن پر مظاہرہ

راولپنڈی(آئی این پی)مہنگائی، ریلوے کی نج کاری اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے لیے پریم یونین نے ریلوے اسٹیشن پر ایک بہت بڑا مظاہرہ کیا، جس کی قیادت پریم یونین کے سیکرٹری اشتیاق آسی نے کی اور مظاہرے میں مرکزی رہنما تبریز عباسی ڈویژنل صدرملک پرویز اعوان، تبریز عباسی، محمد خان، شیخ آصف خورشید عالم، راجا پرویز اور محمد خان نے بھی خطاب کیا، مظاہرے سے قبل ریلوے مزدور لوکوشیڈ سی آصف قریشی

ساجد علی اور اکمل،واشنگ لائن سے داد خان فیصل خان کی قیادت میں الیکٹرک سے علی عمیر چوہدری اسد عبد الکریم، آصف صدیقی ڈی ایس آفس سے محمد خان اختر خٹک محمد الطاف اور اسٹیشن زون سے تبریز عباسی سیف الرحمان عبدالقیوم کی قیادت میں جب کہ سی ڈی ایل سے شیخ آصف خورشید عالم راجہ پرویز اور محمد خان کی قیادت میں بڑا جلوس آیا اور ملازمین ریلی کی شکل میں ریلوے اسٹیشن پہنچے اور جہاں انہوں نے زبردست نعرہ بازی کی گئی اور مظاہرے کے بعد پر امن طور پر منتشر ہوگئے، پریم کے سیکرٹری اشتیاق آسی نے کہا کہ ریل کے مزدور سراپا

احتجاج بنے ہوئے ہیں اور ظلم سہہ رہے ہیں مگر بے حس حکمران ان پر توجہ نہیں دے رہے حکمران مسائل حل کریں یا اقتدار چھوڑ دیں کیونکہ مہنگائی نے جینا حرام کردیا ہے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خزانہ شوکت ترین فوری مستعفی ہو جائیں، انہوں نے کہا کہ ظالم اور بے حس حکمرانوں نے اپنی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے مزدوروں کو فاقہ کشی پر مجبور کردیاہے اشتیاق احمد آسی بجلی اور گیس کے کے بلوں نے غریب کی زندگی مشکلات سے دوچار کر دی ہے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن لینے والے حکمران عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لینے کے درپے ہیں اللہ اور رسول سے دشمنی رکھنے والا سودی نظام کبھی بھی کمزور طبقات کو سہولت نہ دیتا ہے اور نہ دے سکتا ہے پریم یونین کے

قائد اشتیاق احمد آسی نے کہا کہ سیاسی اشرافیہ نے کبھی بھی غریب مزدوروں کی مشکلات ختم کرنے کی کوئی کسی قسم کی کوشش نہیں کی بلکہ اس کے برعکس مزدور دشمن قوانین بنانے اور وسائل کی کمی کا رونا رو کر حقوق دبانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اب تو انتہا یہ ہے کہ موجودہ حکمران جھوٹ منافقت میں اتنے آگے چلے گئے ہیں کی ملک کا نظام کفر کی تقلید میں اور دعوے ریاست مدینہ بنانے کے اور حد یہ ہے کہ پٹرولیم کی قیمتیں صبح شام بڑھاتے ہیں اور جھوٹی تسلیاں دے کر عوام کو بے وقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کرتے ہیں وسائل صرف اپنے لئے اور مسائل غریب محنت کشوں کے لئے اشتیاق آسی نے اعلان کیا کہ یہ ظلم اور امتیازی سلوک اب کسی صورت قبول نہیں ہمیں مہنگائی کے مطابق اجرتوں میں فوری اضافہ چاہئے جو ہمیں دو وقت کی روٹی بچوں کی تعلیم اور اپ ڈیٹ علاج معالجہ ہر صورت ملنا چاہئے اگر یہ نہیں ہونا تو ہمیں بھی یہ ظلم کا نظام منظور نہیں ہم اپنے حقوق کے حصول کے لئے ہر اقدام اٹھائیں گے انہوں نے مزدوروں کو ہر قربانی دینے کے لئے تیار رہنے کی ہدائت کی اور پورے ملک میں تحریک چلانے کا اعلان کیا انہوں نے ریلوے کی تباہی کرپشن قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اعلی سطح کی کمیٹی بنائی جائے جو صاف اور ایماندار افراد پر مشتمل ہو جسے اختیار دیا جائے کہ پچھلے ادوار کے تمام کرپٹ زمہ داروں کے معاملات کی چھان بین کی جائے اور لوٹ مار کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے نیب میں پڑے کیسز کا بلی چوہے کا کھیل ختم کیا جائے انجنوں کی خریداری ہو کہ پام آئل کلب کے کیسز ہوں یا سگنیلنگ کا ادھورا نظام لے کر باقی رقم ہڑپ کرنے کے معاملات ہوں اسی طرح گاڑیوں کی نج کاری کے نام پر بندر بانٹ ہو جس میں ابھی سر سید ایکسپریس ایسی کمپنی کو دی گئی ہے جو پہلے سے ریلوے کی نا دھندہ ہے لیکن افسران کی اس بولی کو کیسے سند عطا کی گئی یا سیاسی فرنٹ مین کے تیس فیصد کا حصہ ہونے کا قصہ زبان زد عام ہے اشتیاق آسی نے پرزور مطالبہ کیا کہ مزدوروں کی تنخواہوں میں ایک تولہ سونے کے برابر اضافہ کیا جائے نہ کی صورت میں ادارے کے امن کی ضمانت ممکن نہیں ہو گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close