عمر شریف کا جسد خاکی پاکستان کیلئے روانہ ، آج کراچی پہنچے گا

کراچی(آئی این پی )کامیڈی کنگ عمر شریف کا جسد خاکی جرمنی سے پاکستان کے لیے روانہ کردیا گیا جو کہ آج صبح کراچی پہنچے گا۔ذرائع کے مطابق ترکش ائیرلائن کی پرواز ٹی کے 1634 عمر شریف کا جسد خاکی میونخ جرمنی سے لیکر کراچی کے لئے روانہ ہوئی جبکہ پرواز ترکی کے شہر استبول رکنے کے بعد دوسری پرواز ٹی کے 708 کے ذریعے شہر قائد پہنچے گی۔عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر اور جرمنی میں پاکستان

کے قونصل جنرل امجد علی جسد خاکی کے ہمراہ ہیں جبکہ کراچی ائیرپورٹ کے کارگو ٹرمینل پر جسد خاکی آج علی الصبح لایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کار گو ٹرمینل پر انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ ہوائی اڈے سمیت سماجی ادارے کے سرد خانے منتقل کی جائے گی۔مرحوم اداکار کی نمازجنازہ آج بدھ کی دوپہر 3 بجے عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور سیاستدان شریک ہونگے۔ عمر شریف کو حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردخاک کیا جائے گا جس کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close