آج ملک میں شفاف الیکشن کروائے جائیں تو تمام صوبوں اور وفاق میں کس کی حکومت قائم ہو گی؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کل شفاف الیکشن کرادیں، تمام صوبوں اور وفاق میں پی پی کی حکومت ہوگی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی پی کے جیالے آخری جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں، عمران خان کی کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کررہے ہیں، موجودہ حکومت عوام دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16 ہزار خاندانوں کو بے روزگار کیا،کشمیر اور پاکستان کے عوام عمران خان سے حساب لیں گے۔آزاد کشمیر کوٹلی میں جلسے سے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں کٹھ پتلی حکومت ہے اسی طرح آزاد کشمیر بھی کٹھ پتلی حکومت تشکیل دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے جیل جاتے ہیں تو ان کی ٹریننگ ہوتی ہے، تم کٹھ پتلی کیا چیز ہو، اگر صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں تو چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر میں بھی پیپلز پارٹی کی ہی حکومت بنیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close