تحریک انصاف کے مرکزی دفتر کے اخراجات کم کرنے کیلئے درجنوں ملازمین کی چھٹی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے مرکزی دفتر سے درجنوں ملازمین کو فارغ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی دفتر میں کام کرنے والے درجنوں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا۔ کئی برسوں سے کام کرنے والے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے مراسلے تھما دیے گئے۔

نوکریوں سے برخاست کیے گئے ملازمین نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔مراسلے میں ایڈمنسٹریٹر زاہد کاظمی نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مرکزی دفتر کے خرچے کم کرنے کی ہدایت کی ہے، یکم اکتوبر سے پارٹی کے مرکزی دفتر کو آپ کی خدمات درکار نہیں ہیں ۔ پارٹی قیادت کی جانب سے ملازمتوں سے فارغ کیے جانے پر ملازمین بھی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close