حکومت اپنے اراکین اسمبلی پرمہربان ٗ قومی خزانے کے منہ کھول دیے

لاہور( پی این آئی)پنجاب کے حکومتی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے 100 فیصد ترقیاتی فنڈ جاری کردئیے گئے ۔نئے مالی سال کے پہلے کوارٹر میں 13 ارب 66 کروڑ روپے جاری ہوئے جبکہ لاہور کے حکومتی اراکین اسمبلی کو 2 ارب 50 کروڑ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پیکج کیلئے مل گئے ہیں۔بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے حکومتی اراکین اسمبلی کی سفارشات پر کمیونٹی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 100 فیصد بجٹ جاری کردیا ہے جس میں نئے مالی سال کے

پہلے تین ماہ میں حکومتی و اتحادی اراکین کو 13 ارب 66 کروڑ کا ترقیاتی فنڈ جاری کردیا گیا ہے۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت لاہور میں حکومتی اراکین اسمبلی کے حصے میں 2 ارب 50 کروڑ روپے ملے ہیں۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت رواں سال 13 ارب 66 کروڑ کا بجٹ رکھا گیا تھا ۔یہ فنڈ براہ راست اراکین اسمبلی کے حلقوں میں خرچ ہوگا جس سے سیوریج ،روڈ سیکٹر اور گلیوں سمیت بجلی اور گیس کے عوامی فلاح کے منصوبے کام مکمل کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close