سی ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ کا چونترہ میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن، متعدد غیر قانونی عمارتیں، مکانات اور غیرقانونی تعمیرات مسمار

اسلام آباد (آن لائن): وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے پیر کے روز اسلام آباد کے علاقے چونترہ میں مارگلہ ہلز کی خوبصورتی اور قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا یہ آپریشن سی ڈی اے نے اسلام آباد پولیس کی معاونت سے کیا جس کے دوران متعدد غیر قانونی عمارتیں، مکانات اور غیرقانونی تعمیرات کو مسمار

کردیا گیاتفصیلات کے مطابق شعبہ انفورسمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے چالیس غیر قانونی کمرے، 12 باورچی خانے، 15 باتھ رومز، بیس چار دیواریاں، دس دروازے، بارہ ڈی پی سی اور نو واٹر ٹینکس کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیامارگلہ ہلز وفاقی دارالحکومت میں قدرتی حسن کا باعث ہیں اس لئے مارگلہ ہلز کی خوبصورتی اور قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لئے سی ڈی اے جہاں قدرتی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہا ہے وہاں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں