اسلام آباد/کراچی(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو عامر لیاقت حسین کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا، تحریک انصاف کے کراچی سے رکن نے اپنے استعفے بارے سپیکر آفس کو بھی آگاہ نہیں کیا۔پیر کوڈاکٹرعامر لیاقت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کے بارے میں بتایا اور وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کو
دعا بھی دی تاہم انہوں نے اس فیصلے کی وجہ نہیں بتائی۔ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے اپنے مختصر پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے ، اللہ تعالی وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ۔دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو عامر لیاقت حسین کا استعفی موصول نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کراچی سے رکن نے اپنے استعفے بارے سپیکر آفس کو بھی آگاہ نہیں کیا۔گزشتہ سال بھی عامر لیاقت نے خود کو بے بس ایم این اے قرار دیتے ہوئے کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر استعفی دینے کا اعلان کیا تھا لیکن انہوں یہ قدم نہیں اٹھایا۔2018میں بھی عامر لیاقت کے پارٹی کی کراچی کی قیادت سے اختلافات سامنے آئے تھے اور انہوں نے اپنی جماعت پر کراچی کو نظر
انداز کرنے کا الزام لگادیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں