جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ پشاور(آئی این پی)جمعیت علماء اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اگلے الیکشن میں دھاندلی کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کرنا چاہتی ہے ، حکومت کو انتخابی اصلاحات کاایسا حق دینے کے لئے تیار نہیں ،ای وی ایم پر الیکشن کمیشن نے 37اعتراضات اٹھائے،حکومت کامیابیوں کے جھوٹے دعوے کر رہی ہے۔ پیر کو یہاں پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کو آج جے یو آئی (ف) سے توقعات ہیں، جو خود دھاندلی سے آئے ہیں وہ انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں لیکن ہم حکومت کو انتخابی اصلاحات کا حق دینے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے نوجوانوں کو سبز باغ دکھائے، آج حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو سبز باغ دکھارہی ہے،اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر نہ ہونے کے برابر ہیں،ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت کا اندازہ ہے، کہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن نے 37اعتراضات اٹھائے،حکومت دھاندلی کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کرنا
چاہتی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہو رہا ہے، ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، حکومت کامیابیوں کے جھوٹے دعوے کر رہی ہے۔(اح+ع ح)
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں