راولپنڈی(آئی این پی) مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق (JATE)-2021کی اختتامی تقریب قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں منعقد ہوئی، پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)علاقائی انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے (آر اے ٹی ایس)کے دائرہ کار میں یہ پہلی فوجی مشق ہے، ایکسرسائز کا مقصد بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی سے نمٹنے میں تعاون اور ہم
آہنگی کو بڑھانا تھا مشق میں چینی اور پاکستانی فوجی دستوں نے مشق میں حصہ لیااور حربی صلاحیتوں میں اضافے لئے ایک دوسرے کے تجربات اور ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے تجربات شیئر کئے، آئی ایس پی آر کے مطابق مشق دو مرحلوں پر مشتمل تھی،ٹریننگ کا پہلا مرحلہ ایس سی او رکن متعلقہ ممالک میں 26سے 31جولائی تک جبکہ دوسرا مرحلہ 21ستمبر سے 4اکتوبر تک پاکستان میں منعقد ہوا، دو ہفتوں پر محیط ٹریننگ میں پاکستان اور چینی فوجی دستوں نے مختلف ڈرلز، دہشت گردی کے خلاف
کمانڈر سینٹرل کمانڈ،لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں