مریم اورنگزیب نےجنید صفدر کی آف شور کمپنیوں کی خبر کو حکومت کی پھیلائی فیک نیوز قرار دیدیا، پی ٹی وی کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جنید صفدر کی آف شور کمپنیوں کی خبر کو حکومت کی پھیلائی فیک نیوز قرار دیتے ہوئے جھوٹی خبر پر پی ٹی وی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پینڈورا پیپرز میں عمران صاحب حکومت کی بدنامی سے توجہ ہٹانے کے لئے جنید صفدر کے خلاف سرکاری ٹی وی پر فیک نیوز چلوائی گئی جو قابلِ مذمت

غیرقانونی حرکت ہے،نجی چینل سرکاری ٹی وی پر چلائی گئی جھوٹی خبر کی تشہیر سے باز رہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹی، بے بنیاد اور فیک نیوز چلانے پر پی ٹی وی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے وکلا کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔فیک کنگ کے بادشاہ عمران صاحب نے اپنے جھوٹے پراپیگنڈے کے لئے سرکاری ٹی وی کو استعمال کیا،جنید صفدر کے خلاف فیک نیوز چلانے والے معذرت کریں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پیمرا

فیک نیوز چلانے پر عمران صاحب، فواد چوہدری، پی ٹی وی اور فیک نیوز چلانے والے چینلز کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کرے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close