سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا، حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائینگے، فرخ حبیب

اسلام آباد(آن لائن ) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطحی سیل قائم کیا ہے یہ سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائینگے ۔سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹس میں انہوں نے کہا سیل تحقیقاتی رپورٹ میں یہ تعین کریگا اگر پبلک

آفس ہولڈر کا آف شور اثاثہ گوشواروں میں ڈکلیئرڈ نہیں ہے تو کرپشن کا کیس نیب کو ریفر کیا جائے گا۔ منی لانڈرنگ کی صورت میں معاملہ ایف آئی اے اور جو پبلک آفس ہولڈر نہیں ہے تو ٹیکس چوری کا کیس ایف بی آر کے پاس جائے گا۔ انہوں نے مزید لکھا بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستان کے تمام بڑے میڈیا ہاؤسز کے مالکان کا نام پنڈورہ میں شامل ہے اور کئی ایک پر منی لانڈرنگ کے الزامات لگتے رہے ہیں وزارت اطلاعات اس ضمن میں شفاف تحقیقات کا آغاز کر رہی ہے او رپیمر کو جواب طلبی کیلئے کہا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close