ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی )ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب)حسین اصغر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہیکہ ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر نے اپنا استعفیٰ صدر عارف علوی کو بھیج دیا ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close