عمر شریف کی نمازِ جنازہ مفتی تقی عثمانی نہیں بلکہ کون پڑھائے گا؟ جواد عمر نے تصدیق کر دی

کراچی(پی این آئی)مرحوم کامیڈین عمرشریف کے بیٹے جواد عمر نے بتا یاہے کہ ان کے مرحوم والد کی نماز جنازہ مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں ۔اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جواد عمر نے کہا کہ بدھ کی صبح والد کی میت کراچی پہنچا دی جائے گی.

 

 

 

عمرشریف کی نماز جنازہ بدھ کے روز 3 بجے ادا کی جائے گی۔جواد عمر نے بتایا کہ عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن پارک میں مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے اور ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز زرین غزل نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ میں نے مولانا تقی عثمانی صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھائیں اور انہوں نے اسے قبول بھی کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close