ڈپٹی چئیرمین نیب مستعفی

اسلام آباد(پی این آئی)ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) حسین اصغر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر نے اپنا استعفیٰ صدر عارف علوی کو بھیج دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف توہین عدالت کی اپیل نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کے خلاف تحقیقات مکمل نہ کرنے پر چئیرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھاکہ نیب نے مئی 2020 میں خسرو بختیار کیخلاف انکوائری مکمل کرنے کا بیان لاہور ہائیکورٹ میں دیا، تین ماہ میں انکوائری مکمل نہ کرکے نیب نے توہین عدالت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close