عمر شریف کی میت پاکستان کب پہنچے گی، قبر کہاں تیار کی گئی اور نمازِ جنازہ کون پڑھائے گا؟ مکمل تفصیلات آگئیں

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز جرمنی میں انتقال کرجانے والے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کا جسد خاکی آج پاکستان روانہ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ تدفین منگل کوہوگی۔ ذرائع کے مطابق لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کا جسد خاکی پاکستان لانے اور ان کی تدفین کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں،جرمنی میں پاکستان کے سفارت خانے کا عمر شریف کے ہمراہ علاج کے لیے جانے والی ان کی اہلیہ سے مسلسل رابطہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں کہ عمر شریف کے جسد خاکی کو پیر کے روز جرمنی سے پاکستان کے لیے روانہ کرادیا جائے تاکہ مرحوم کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین ہوسکے۔مرحوم عمر شریف کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا تھا کہ عمر شریف کی خواہش تھی کہ انہیں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے، جب کہ ان کی اہلیہ زریں غزل نے جید عالم دین مفتی تقی عثمانی سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کی نماز جنازہ پڑھائیں۔ سندھ حکومت نے بھی کہا ہے کہ مرحوم اور ان کے اہل خانہ کی خواہش کا احترام کیا جائے گا۔ عمر شریف کا جسد خاکی کراچی آنے کے بعد نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان کریں گے۔ لیجنڈ اداکار عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر نے کہا ہے کہ پاکستان ، بھارت سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پرستاروں کی دعاؤں کی وجہ سے عمر شریف علاج کےلئے جرمنی تک پہنچے تھے ،اب وہ جس سفر پر روانہ ہو رہے ہیں انہیں اس میں آسانی کےلئے اپنے پرستاروں کی دعاؤں کی اسی طرح ضرورت ہے ، شکر گزار ہوں کہ سندھ حکومت نے عمر شریف کی عبد اللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں تدفین کی آخری خواہش کو بھی پورا کیا ہے۔ جرمنی سے جاری ویڈیو بیان میں زریں عمرنے کہاکہ میں وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، مرتضیٰ وہاب ، وسیم بادامی،ڈاکٹر طارق شہاب ،جرمنی کے سفیر ،قونصلر جنرل اورجس جس نے بھی اس کڑے وقت میں ہماری مدد کی ان کی انتہائی مشکور ہوں ۔انہوںنے کہا کہ عمر شریف بزرگان دین سے انتہائی لگاؤ رکھتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ دنیا سے جانے کے بعدانہیں صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے، اس حوالے سے سندھ حکومت سے درخواست کی گئی جسے منظور کر لیا گیا ہے ،میری مفتی تقی عثمانی سے بات ہوئی ہے وہ عمرشریف کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ زریں عمر نے روتے ہوئے کہاکہ میری جب سے عمر شریف کے ساتھ شادی ہوئی ہے میں ہرجگہ ان کے ساتھ جاتی تھی ،وہ اس سفر میں بھی مجھے اپنے ساتھ لے جاتے ،مجھے اکیلے چھوڑ کر کیوں سفر پر روانہ ہو گئے۔ پاکستان کے نامور اداکار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے انتقال پر سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کسی تاج کے محتاج نہ تھے۔اداکار قوی خان نے کہا کہ ان کی عظمت کے سامنے کسی تاج کی کوئی حیثیت نہیں تھی، وہ ہنسانے اور ر±لانے دونوں کے فن سے بخوبی واقف تھے۔سینئر اداکار بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ عمر شریف فخرِ پاکستان تھے۔بہروز سبزواری نے کہا کہ لوگ عمر شریف کا کھڑے ہوکر استقبال کرتے تھے۔ بھارت کے معروف کامیڈین اداکار جونی لیور نے کامیڈی کنگ ع±مر شریف کے انتقال پر شدید د±کھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمر شریف کا انتقال نہیں بلکہ کامیڈی کے فادر کا انتقال ہوا ہے۔جونی لیور نے پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین اور اداکار عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ ’عمر کا کسی اور سے موازنہ نہ کریں۔ وہ منفرد، ہنر مند انسان تھے اور ان کا موازنہ کسی اور کے ساتھ نہیں کیا جاسکتا۔ ان جیسے لوگ ہزار سال میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں۔جونی لیور نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’ان کی تقریباََ 4 سے 5 ماہ پہلے آخری بار عمر شریف سے بات ہوئی تھی اور دونوں کا ایک ساتھ امریکا میں شو کرنے کا بھی ارادہ تھا لیکن عمر شریف کی صحت ناساز ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے کامیڈی کنگ ع±مر شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ع±مر شریف کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔مہوش حیات نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ’قوم ایک اور عظیم لیجنڈ، کامیڈی کے بادشاہ کے انتقال پر سوگوار ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ ’ع±مر شریف کو دنیا بھر میں شائقین کی ایک بڑی تعداد یاد کرے گی۔ا±نہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’عمر شریف صاحب، ان تمام مسکراہٹوں اور خوشی کے لیے آپ کا شکریہ جو آپ ہماری زندگیوں میں لائے۔مہوش حیات نے ع±مر شریف کی مغفرت کے لیے د±عا کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی بھی آپ کی جگہ نہیں لے سکتا۔ نامور اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لیجنڈ اداکار عمر شریف کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف چلے گئے یا ایک عہد چلا گیا،وہ عہد جس میں لوگوں کو ہنسی بانٹنے کا فریضہ بہت دیانتداری سے ادا کیا ۔اداکارہ ریشم نے کہا کہ انسانیت عمر شریف کا شیوہ تھا ،کتنے ہی فنڈ ریزنگ پروگرامز میں ان کا ساتھ میسر آیا اور میں نے یہ بات سیکھی کہ اس پوری دنیا میں درد سے تڑپتا ہوا ہر شخص ہماری ذمے داری ہے کیونکہ خدا نے ہمیں اس قابل بنایا ہے کہ ہم ان کے درد کا درماں کر سکیں۔ نامور رائٹر وپروڈیوسر اشفاق کاظمی نے کہاہے کہ عمرشریف نے اپنے فن سے پاکستان کی خدمت کی اور پورے ملک کے لوگ ان سے بے پناہ پیار کرتے ہیں،لاہور سمیت پورے ملک سے لو گ ان کی نماز جنازہ میں شریک ہونا چاہتے ہیں، تجویز ہے کہ صوبائی حکومتیں اپنے طورپر عمر شریف کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھانے کا اعلان کریں۔ اپنے بیان میںعمر شریف نے کہا کہ لاہورمیں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو لیجنڈ عمر شریف کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے کراچی جانا چاہتے ہیں لیکن اتنی بڑی تعداد کا وہاں پہنچنا ممکن نہیں، اسی طرح یقینی طو رپر دوسرے صوبوں سے بھی ان کے پرستار ان کی نماز جنازہ میںشریک ہوناچاہتے ہیں۔ معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ کامیڈی بادشاہ عمر شریف کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہونے پر دل ٹوٹ گیا ہے۔ سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ہمارے کامیڈی کے اپنے بادشاہ عمر شریف کو الوداع۔سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ عمر شریف نے اداکاری ہی نہیں انسانیت بھی سکھائی۔ہمایوں سعید نے کہا کہ عمر شریف بلا شبہ حتمی کامیڈی کنگ تھے، عمر بھائی! ہم آپ کو یاد کریں گے۔ادکارہ میرا نے عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا گھومی ہے، عمر شریف جیسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں عائشہ عمر نے لکھا کہ آج ہم نے اپنے عظیم لوگوں میں سے ایک شخص کو کھو دیا ہے۔ سینئر اداکار جاوید شیخ بولے میرا اور عمر شریف کا 40 سال کا ساتھ ختم ہوگیا۔ معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ لیجنڈ کبھی مرا نہیں کرتے، آپ ہمیشہ ہم سب کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اداکار یاسر حسین نے عمر شریف کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فادر آف کامیڈی عمر شریف کے انتقال سے اردو کامیڈی یتیم ہوگئی ہے۔اداکار فیصل قریشی نے اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ عمر شریف کے درجات بلند کرے، آمین۔ اداکارہ صبا قمر نے بھی اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلاخر ہم سب کو اللہ کے پاس جانا ہے، لیکن عمر شریف صاحب کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا ہے۔گلوکارابرارالحق نے کہا کہ ہمیں ہنسانے والا آج رلا کرچلا گیا۔ گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا کہ دکھ کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں ہیں، خدا عمرشریف کو جنت میں جگہ دے۔پر اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کو عمر شریف کے قدموں میں بیٹھتے دیکھا ہے۔ دی کپل شرما شو کے میزبان کپل شرما نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الوداع لیجنڈ، آپ کی روح کو سکون ملے۔ بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عمر شریف کے انتقال کی خبر سن کر میرا دل بہت اداس ہے۔بھارت کے معروف پنجابی پاپ سنگر دلیر مہندی نے عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا عمر شریف کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے انتقال پر جہاں دنیا بھر میں ان کے مداح افسردہ نظر آرہے ہیں وہیں امریکی امریکی کامیڈین نے بھی ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔امریکی اداکار جیریمی میکلیلین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستان کے معروف اداکار عمر شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close