مہنگائی سے پریشان عوام پر بجلی بم گرا دیا فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی) بجلی ایک سال کے لئے 1 روپیہ 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول بم کے بعد اب عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگایا گیا ہے، اور نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے، اور اس

فیصلے سے بجلی
صارفین پر 90 ارب روہے کا بوجھ پڑے گا، اس حوالے سے اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ہونے والا حالیہ اضافہ 2019-20 اور 2020-21 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں پر ہو گا، 80 فیصد صارفین ماہانہ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرتے ہیں، کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close