پنڈورالیکس تحقیقات وزیراعظم کے حکم پر ایف آئی اےحرکت میں آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)آئی سی آئی جے کی جانب سے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کے مالی امور کی تفصیلات جاری ہونے کے بعد پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) بھی متحرک ہو گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے نے پنڈورا لیکس کے سامنے آنے کے بعد سائبر کرائم ونگ کو متحرک کر دیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے

کہ پنڈورا پیپرز
کی تفصیلات جاری ہونے کے بعد سے پاکستان کے تمام تحقیقاتی ادارے بالخصوص آئی بی اور ایف آئی اے متحرک ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی سی آئی جے نے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے مختلف ممالک میں قائم کی گئی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات جاری کی تھیں جس میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام بھی شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں