اسلام آباد (پی این آئی)پنڈورا پیپر سامنے آنے کے بعد نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے یہ دعوی کیا تھا کہ جنید صفدر کے نام پر پانچ آف شور کمپنیاں رجسڑڈ ہیں۔اے آر وائی کی اسی خبر کو بنیاد بنا کر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا تھا کہ اس خاندان کو کتنا پیسہ چاہیے؟یہ خبر سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے
وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹی خبر ہے،اگر اے آر وائی نے فوری طور پر معافی نہ مانگی تو انہیں عدالت لے جاؤں گی،اور ان کے خلاف ہرجانے کا دعوی کروں گی۔ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ اگر اے آر وائی نے پاکستان کے علاوہ برطانیہ میں بھی یہ خبر نشر کی ہوئی تو وہاں بھی ان کے خلاف دعوی دائر کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں