سابق وزیراعظم کی ایک اور ویکسینیشن کا جعلی اندراج، ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) محکمہ صحت پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ ویکسی نیشن کے جعلی اندراج کا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا۔برطانیہ فرار ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ کرونا ویکسینیشن کے جعلی اندراج کا انکشاف ہوا تھا، جس کی خبر منظر عام پر آتے ہی حکام نے تحقیقات شروع کرکے ملوث افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کے نام پر ایک ویکسی نیشن کا اندراج بھی ڈیلیٹ کیا گیا،

محکمے نے جعلی اندراج سے متعلق ایف آئی اے کو ایک اور درخواست لکھنے کا عندیہ دیا ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے شناختی کارڈ نمبر پر دوسری ویکسین کا اندراج تین اکتوبر کو کیا گیا تاہم اندراج کے فوری بعد ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close