میٹرک کے سالانہ امتحانات2021 کے نتائج کااعلان کردیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی )فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2021 کے نتائج کااعلان کردیا، امتحانات میں مجموعی طور پر1 لاکھ11 ہزار 306 طلبا کامیاب قرار پائے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2021 کے نتائج کااعلان کردیا، سائنس گروپ میں محمدصارم حسین نے 1098نمبر لیکر پہلی پوزیشن جبکہ رابعہ سرفراز اور زویا احمد نے بھی 1098نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن

حاصل کی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق نتائج کے تحت سائنس گروپ میں کائنات سلیمان، زینب اورعاصمہ نے1096نمبرلیکردوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ہیومینٹیزگروپ کی گلشن فاطمہ نے 1092نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں مجموعی طور پر1لاکھ11ہزار306 طلبا کامیاب ہوئے اور پاس ہونے والوں کی شرح99.85فیصد رہی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close