لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ہائر ایجوکیشن سے متعلق امور کاجائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 15نئی یونیورسٹیوں کے قیام پر پیشرفت کاجائزہ لیا۔ اجلاس میں پنجاب میں نئی یونیورسٹیوں کے قیام پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور جوائنٹ ونچر موڑ پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے میں سمارٹ یونیورسٹی کا کونسپٹ متعار ف کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور صوبہ بھر میں
کالج ٹیچر انٹرن(CTI ) کی مزید بھرتیوں کی اصولی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کالج پرنسپل کی خالی آسامیاں جلد ازجلد پرکرنے کے لئے کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تعلیمی بورڈز کے کنٹرولرز اورسیکرٹریز کامیرٹ پر تقرر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام سے طلبہ بالخصوص طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر ہوںگے۔ راجن پور میں انڈس یونیورسٹی بننے سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا۔ یونیورسٹی آف مظفر گڑھ ،لیہ،بھکر،حافظ آباد اور بہاولنگر کا قیام بھی عمل میں لایاجائے گا۔ شیخوپورہ، قصور، اٹک، گوجرانوالہ اور دیگر اضلاع میں بھی یونیورسٹیاں بنائیں گے۔ ڈیرہ غازی خان میں یونیورسٹی آف تونسہ او رویمن یونیورسٹی بننے سے محرومیوں کاا زالہ ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں ہائرایجوکیشن کے197ترقیاتی منصوبے 15ارب روپے کی لاگت سے مکمل کئے جائیںگے۔ 88نئے کالجز کے قیام کے لئے21کالجز کی اراضی کے انتقال کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ اجلاس میں صو بائی وزیرہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،چیئرمین پی ا ینڈ ڈی،سیکرٹری ہائرایجوکیشن اور دیگر نے شرکت کی۔#/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں