لاہور (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ سے حاجی محمد افضل دھرالہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل، فرحان شہزاد وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اور میاں عبدالرحمن غفوریا ایڈووکیٹ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وکلاء برادری انصاف کی فراہمی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے جس کیلئے ہم نے ہمیشہ ان کو سپورٹ کیا ہے، وکلاء ہمارے معاشرے کا اہم جزوہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہمارے دور میں تحصیل سطح تک بار ایسوی ایشنز کو اہمیت دی گئی اور وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے فنڈز مختص کیے گئے، تمام وکلاء کیلئے تاریخی اعلانات بھی کیے گئے جن میں وکلاء کیلئے فری میڈیکل کی سہولت، بائی پاس اور دل کا علاج بھی فری کرنے کا انتظام کیا گیا، وکلاء برادری کیلئے ہائوسنگ سوسائٹی جیسے منصوبے بھی شروع کیے گئے۔ حاجی افضل دھرالہ اور فرحان شہزاد نے کہا کہ پنجاب بار کونسل کی پہلی عمارت بھی چودھری پرویزالٰہی کے دور میں ہی بنائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز نے نامور وکلاء پیدا کیے ہیں، چودھری پرویزالٰہی کی وکلاء کیلئے خدمات اور ان کیلئے الگ منصوبے ایسے اقدامات ہیں جن کی وجہ سے وکلاء برادری ہمیشہ آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔#/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں