لیسکوکا مارچ سے التوا کا شکار کنکشن اکتوبر میں لگانے کا حتمی فیصلہ

لاہور (آن لائن) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو)نے مارچ سے التوا کا شکار کنکشن اکتوبر میں لگانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ لیسکو کو رواں ماہ ایک لاکھ سنگل فیز میٹرز کی فراہمی شروع ہو جائے گی، میٹرساز کمپنی اکتوبر میں ایک لاکھ میٹرز فراہم کردے گی، کمپنی میں میٹرز کی قلت کی وجہ سے مارچ سے اب تک صارفین کے کنکشنز التوا کا شکار ہیں۔لیسکو میں مارچ، اپریل، مئی، جون، جولائی، اگست اور ستمبر میں ڈیمانڈ نوٹس

جمع ہو چکے ہیں، تاہم لاکھوں روپے کے ڈیمانڈ نوٹسز جمع ہونے کے باوجود صارفین کنکشنز سے محروم ہیں، میٹرز نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو کنکشن نہیں دیئے جا سکے، چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ اختر حسین کے مطابق رواں ماہ میٹرز کی ڈلیوری شروع ہو گی، صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر کنکشن دیں گے۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں