محکمہ خوراک کی سندھ پنجاب بارڈر اور موٹروے انٹرچینج پر کارروائی چینی اور میدہ سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

رحیم یارخان(آ ئی این پی) محکمہ خوراک کی سندھ پنجاب بارڈر اور موٹروے انٹرچینج پر کارروائی، چینی اور میدہ سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، 1200بوری چینی،700 بوری میدہ تحویل میں لے لیا۔ ڈرائیورگرفتار، تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کو اطلاع ملی کہ ٹرالر نمبریTLG-219 کے ذریعے 1200بوری چینی (اے کے ٹی) شوگر مل سے گھوٹکی(سندھ) جبکہ میدہ کالا شاہ کاکو سے کراچی سمگل کیا جارہا تھا محکمہ خوراک

نے عملہ اورپولیس کی مدد سے 1200بوری چینی اور700بوری میدہ قبضہ میں لے کر دونوں ڈرائیور محمد شہزاد اور اسد علی کوحراست میں لے کر کارروائی شروع کردی۔جبکہ چینی اور میدہ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیاگیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close