اسلام آباد(آئی این پی)وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پنڈورالیکس سے نواز، زرداری کرپشن کی مزید پرت سامنے آئیں قوم نے پہلے پانامہ، اب پنڈورامیں ان کے چہروں سے نقاب اترتا دیکھا، اتوار کو پنڈورا لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن،اسحاق ڈارکے بیٹے علی ڈارکی اپنی کوئی حیثیت نہیں، اسحاق ڈارکے بیٹے علی ڈارنوازشریف کے دامادبھی ہیں یہ نوازشریف اور زرداری کے پیسوں کے پہرے دار ہیں،فوادچوہدری
نے کہا کہ پنڈورالیکس سے نواز، زرداری کرپشن کی مزید پرت سامنے آئیں قوم نے پہلے پانامہ، اب پنڈورامیں ان کے چہروں سے نقاب اترتا دیکھا، جبکہ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کچھ لوگوں نے کافی کوشش کی اور وزیراعظم عمران خان کا نام آف شور کمپنیز سے جوڑنا چاہا مگر ایک بار پھر عمران خان سرخرو رہے، اتوار کو اپنے ٹوئٹر بیان میں فیصل جاوید نے لکھا کہا آئی سی آئی جے نے تصدیق کردی کہ عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے، وزیراعظم نے یہ بھی واضح کردیاکہ کوئی بھی پاکستانی ہو تحقیق ہوگی غیر قانونی عمل ہوا توکارروائی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں