پینڈورالیکس میں کتنے عالمی رہنمائوں کے نام شامل ہیں؟ دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پینڈورا لیکس میں 700 پاکستانی شہریوں سمیت اہم عالمی رہنماؤں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پینڈورا لیکس میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر،اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ،یوکرین ، کینیا،چیک ری پبلک اور لبنان کے وزائے اعظم کے نام بھی شامل ہیں۔

 

 

پنڈورا پیپرز میں مجموعی طور پر 200 سے زائد ممالک کی 29 ہزار سے زائد آف شور کمپنیوں کی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اس سکینڈل نے دنیا بھر کی اشرافیہ کی چھپی ہوئی دولت کو بے نقاب کیا ہے۔ پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ پنڈورا پیپرز میں 45 ممالک کے 130 سے زائد ارب پتی افراد کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ آئی سی آئی جے نے دو سال کی کڑی محنت کے بعد پنڈورا پیپرز تیار کیے ہیں۔ اس سکینڈل کی تیاری میں 117 ملکوں کے 150 میڈیا اداروں سے وابستہ 600 سے زائد صحافیوں نے حصہ لیا۔ یہ انسانی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی صحافتی تحقیق ہے جو ایک کروڑ 19 لاکھ خفیہ دستاویزت پر مشتمل ہے۔ یہ دستاویزات 14 آف شور سروس فرمز سے حاصل کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close