طویل انتظار ختم ہوا، نادرا ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ برطانیہ میں بھی قابل قبول، جانے کے منتظر افراد کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی )برطانیہ سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب پاکستانی مسافر اپنے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ برطانیہ کا سفر کر سکیں گے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نادرا کی جانب سے جاری ہونے والے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اب برطانیہ میں قابل قبول ہوں گے۔اس سے قبل برطانیہ اپنی منظور شدہ ویکسین کی فہرست سمیت پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین کو قبول نہیں کرتا تھا۔کرسچن ٹرنر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پاکستان کا ریڈ لسٹ میں ہونا انتہائی مایوس کن تھا کیونکہ اس نے دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان رابطے کو روک دیا تھا جس کی وجہ سے ہر کسی کو نقصان اٹھانا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close