زمین پھٹی ، نہ آسمان گرا، بھائی کو قتل کرنے کی دھمکی دیکر 5 افراد کی 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

بہاولنگر(آئی این پی ) بہاولنگر میں چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر 5 افراد نے مبینہ طور پر 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان اسے اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور بلیک میل کرکے بھی زیادتی کرتے رہے۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ملزمان اس کے چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دیتے تھے، حاملہ ہونے پر ماں کو واقعے کا بتایا۔ پولیس

حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔۔۔۔

وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کا مقدمہ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کیلئےتاریخ مقرر کر دی

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کا مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 6 اکتوبر کو سماعت کیلیے مقرر کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کو ملنے والے توشہ خانہ تحائف کے حوالے سے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف وفاق کی پٹیشن پرسترہ ستمبر کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close