دوست نے دوست کو اغواء کر کے قتل کیوں کر دیا؟ پلاسٹک کے ڈرم میں لاش ڈال کر افغانستان اسمگل کرنے کا معاملہ، ہوشربا تفصیلات سامنے آ گئیں

پشاو ر (پی این آئی ) پاکستان سے ایک نوجوان کی لاش پلاسٹک کے ڈرم میںڈال کر کنٹینر کے ذریعے افغانستان اسمگل کرنے کے معاملے کی ہوشربا تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ اس حوالے سے پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے ڈرم میںڈال کر لاش پاکستان سے افغانستان بھیجنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں سی سی پی او پشاور عباس احسن نے بتایا کہ لاش کراچی کے علاقے سچل سے لاپتہ ہونے والے عمر فاروق کی ہے،

مقتول کو اغوا کر کے دوست نے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔سی سی پی او عباس احسن کا کہنا ہےکہ عمر فاروق کو اس کے دوست نے قتل کرکے لاش بذریعہ ٹرک کابل روانہ کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے ذریعے لاش افغانستان بھجوانے والے کا سراغ بھی مل گیا ہے، سلطان خان نامی شخص نے یکم ستمبر کو کابل میں جمعہ خان کو کنٹینر بک کروایا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس سے رابطے میں ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close