’ اگر کوئی سمجھتاہےکہ میں ویڈیو فرانزک کرواؤں گا تو وہ نہیں ہو گا ‘محمد زبیر عمر نے اعلان کردیا

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں ن لیگ کے مرکزی رہنما و مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر عمر نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز پر کہنا تھا کہ تحقیقات کے حوالے سے میراجن لوگوں سے رابطہ ہوا ان کے مطابق نتائج بڑے حوصلہ افزاء ہیں لیکن اگر کسی کے ذہن میں یہ ہے کہ میں ایف آئی اے سے درخواست کروں گا یا ویڈیوفرانزک کرائوں گا تو ایسا بالکل بھی نہیں ہو گا کیونکہ شیخ رشید ان اداروں کے سربراہ ہیں وہ میرے خلاف سینکڑوں

گواہ لے آئیں گے ۔ نجی ٹی وی اینکر پرسن منصور علی خان کو انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ کیا میں اس ایف آئی کے پاس چلا جائوں جس کے ہیڈ شیخ رشید احمد ہیں ، مطلب میں خود کو ان کے حوالے کر دوں تاکہ وہ مجھ پیس کر رکھ دیں ایسا بالکل بھی نہیں کرو ں گا لیکن ویڈیو کی تحقیقات کے حوالے سے میرا جن افراد سے رابطہ ہوا ان کے مطابق نتائج حوصلہ افزاء لیکن انہیں فی الحال ان کے بارے میں کسی کو نہیں بتا سکتا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close