عالمی وباء کی تباہ کاریاں جاری، کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی، مغربی ملکوں میں ویکسین نہ لگوانے کا رحجان بڑھنے لگا

نیو یارک (پی این آئی) دنیا بھر میں کورونا وباءسے متاثر ہو کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈیلٹا ویرئیٹ کی مختلف اقسام سے دنیا بھر کورونا کے پھیلاؤ کا مزید خطرہ بڑھ گیا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر میں ہونے والی اموات میں سے نصف سے زیادہ اموات امریکہ ، روس ، برازیل ، میکسیکو اور بھارت میں ہوئی تھیں۔ مختلف قسم نے امیر اور غریب ممالک کے درمیان ویکسینیشن

کی شرح میں وسیع فرق دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ مغربی ملکوں میں ویکسی نیشن نہ کروانےکا رجحان بڑھ رہا ہے۔اگرچہ کوروناسے ہلاکتوں کی تعداد 2.5 ملین تک پہنچنے میں ایک سال کا عرصہ لگا تھا، تاہم اگلی 2.5 ملین اموات صرف آٹھ ماہ کے اندر ریکارڈ کی گئیں۔ پچھلے ہفتے دنیا بھر میں روزانہ اوسطاً8،000 اموات رپورٹ ہوئیں ، یا ہر منٹ میں تقریباً پانچ اموات ہوئیں۔ تاہم حالیہ ہفتوں میں عالمی سطح پر اموات کی شرح کم رہی ہے۔حالیہ دنوں میں غریب ممالک میں ویکسین لگانے کی شرح حوصلہ افزا رہی۔ تاہم بہت سے لوگوں کو ابھی تک پہلی خوراک نہیں لگائی جاسکی ہے۔ دوسری جانب امیر ممالک میں لوگوں نے بوسٹر شاٹس لینا شروع کر دیئے ہیں۔ دنیا بھر کے ڈیٹا کے مطابق ، دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی کو کورونا کی کم از کم ایک خوراک ملنا باقی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ اس کا COVAX ڈسٹری بیوشن پروگرام پہلی بار صرف ان ممالک میں شاٹس تقسیم کرے گا جن ممالک میں کورونا ویکسین لگوانے کی شرح کم ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close