جرمنی کے نیورمبرگ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا

نیورمبرگ (آئی این پی )جرمنی کے نیورمبرگ سائوتھ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اسپتال کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد نیورمبرگ بلدیہ نے بھی سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے اور عمر شریف کی میت کی پاکستان روانگی کے لیے کلیئرنس پیر کو ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بلدیہ سے سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہو سکتا، جرمن قوانین کے مطابق

سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے تک میت منتقل نہیں کی جا سکتی لہذا پیر کو بلدیاتی دفاتر کھلنے کے بعد سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوسکے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عمر شریف کی میت پاکستان لانے کیلئے کمرشل پرواز یا پھر ائیر ایمبولنس استعمال ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close