حمزہ شہباز شریف کی خانیوال آمد پر جیب تراشوں کی چاندی، درجنوں لوگ قیمتی موبائل اور نقدی سے محروم

خانیوال (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی آمد پر جیب تراشوں کی چاندی ہو گئی۔ درجنوں لوگ قیمتی موبائل اور نقدی سے محروم ھو گئے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف جب حاجی عرفان ڈاھا کی رھائش گاہ پر آئے تو سابق وائس چیئرمین بلدیہ شیخ فتح علی،فرخ خان ڈاھا ،عامر ایوب پراچہ اپنے قیمتی موبائلز جبکہ عمران

بھٹہ،محمد احسان،شیخ اسلم سمیت متعدد افراد جیبیں کٹنے سے نقدی سے محروم ھو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close