عمر شریف کی مزار عبداللہ شاہ غازی میں تدفین کی خواہش، سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا

کراچی (آئی این پی )معروف کامیڈین و اداکار عمر شریف کے بیٹے نے والد کی تدفین کے حوالے سے خواہش کا اظہار کیا جس پر سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔کراچی میں موجود عمر شریف کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ والد اب ہم میں نہیں رہے اور خالق حقیقی سے جاملے ہیں، سب سے اپیل ہیکہ مغفرت کے لیے دعا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ والد کی خواہش تھی کہ تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں

ہو، سندھ حکومت سے عبداللہ شاہ غازی کیمزار میں تدفین کی درخواست کی ہے۔اب عمر شریف کی خواہش پر حکومت سندھ کی جانب سے بھی ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کے انتظامات سندھ حکومت کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close