تدفین کہاں کی جائے؟ بیٹے نے عمر شریف کی وصیت بتادی

کراچی (آئی این پی ) چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے پاکستان کے معروف اداکار اورکامیڈین عمر شریف کی تدفین سے متعلق ان کے بیٹے نے والد کی خواہش بتادی ۔کراچی میں موجود عمر شریف کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ والد اب ہم میں نہیں رہے ، خالق حقیقی سے جاملے ہیں، سب سے اپیل ہے کہ مغفرت کے لیے دعا کریں ۔عمر شریف کے بیٹے کا کہنا ہے کہ نمازہ جنازہ کے انتظامات ہو رہے

ہیں جیسے ہی فائنل ہوگا، نمازہ جنازہ کا اعلان کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ والد کی خواہش تھی کہ تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں ہو، سندھ حکومت سے عبداللہ شاہ غازی کیمزار میں تدفین کی درخواست کی ہے۔عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے، پاکستان سے علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ کیا گیا تھا تاہم طویل سفر اور تھکاوٹ کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں انہیں نمونیا ہونے اور ائیر ایمبولینس میں فنی خرابی کے باعث اداکار کا جرمنی میں وقفہ طویل ہو گیا۔امریکا میں موجود اداکار عمر شریف کے معالج ڈاکٹر طارق شہاب نے بتایا تھا کہ جرمنی میں اداکار کے ڈائیلیسز کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایات کی روشنی میں انہیں امریکا منتقل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close