دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے ،دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج نے ملکی سلامتی کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں،دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشت گردوں کے

سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کی اور اس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ کا اظہار کیا۔اس دوران انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے ، ہم اہلخانہ کے صبرجمیل کے لئے دعاگو ہیں، وزیر داخلہ نے کہاکہ پاک فوج نے ملکی سلامتی کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close