یہ صوبائی حکومت کا کام ہے وہ کرے، گورنر خیبر پختونخوا نے صوابدیدی فنڈ کی رقم واپس کرکے نئی مثال قائم کر دی

پشاور(آئی این پی)گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان نے صوابدیدی فنڈ کی رقم صوبائی حکومت کو واپس کر دی، تفصیلات کے مطابق ہر سال گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان کو ضم شدہ اضلاع کے لیے فنڈ ملتے تھے،گزشتہ 3برس کے دوران گورنر کے اکاونٹ میں 9کروڑ 60 لاکھ روپے جمع ہوئے،گورنر شاہ فرمان نے پچھلے 2برس کے دوران صوابدیدی فنڈ کو استعمال نہیں کیا،گورنر ہاوس خیبر پختون خوا کے مطابق اس فنڈ کا استعمال

خالصتا گورنر کی صوابدید پر تھا،اس حوالے سے گورنر کے پی کے شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ اب فنڈ کا استعمال صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے، حکومت یہ فنڈ قبائل کی ترقی اور خوش حالی پر خرچ کرے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close