پاناما اسکینڈل سے بھی بڑا عالمی سکینڈل ’پینڈورا پیپرز‘ چوبیس گھنٹے میں شائع کر دیا جائیگا، دنیا بھر میں نئی ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) انٹرنیشنل کنسورشیم آف جرنلسٹس (آئی جی آئی جے) نے پاناما سے بھی بڑے سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلیں۔ پاناما سے بھی زیادہ پاکستانیوں کے نام ان تحقیقات میں شامل ہیں۔صحافی عمر چیمہ نے بتایا کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا سکینڈل ہے جس کو ’پینڈورا پیپرز‘ کا نام دیا گیا ہے، اس سکینڈل کی دو سال تک تاریخ کی سب سے بڑی صحافتی ٹیم نے تحقیقات کی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ پینڈورا پیپرز کی تحقیقات میں 117 ممالک کے 150 اداروں کے 600 سے زائد صحافی شامل تھے جنہوں نے دو سال تک ایک کروڑ 19لاکھ ڈاکیومنٹس پر کام کیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی منفرد تحقیق ہے جس میں پاناما سے بھی زیادہ پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سکینڈل 24 گھنٹے میں شائع کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ عمر چیمہ 2016 میں ریلیز ہونے والے پاناما پیپرز کی تحقیقات کا بھی حصہ تھے۔ یہ سکینڈل سامنے آنے کی وجہ سے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو اپنی کرسی سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close