پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا لگ گیا، سابق وفاقی وزیر سعید کاظمی کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

ملتان(پی این آئی)پیپلز پارٹی کو جنوبی پنجاب میں بڑا جھٹکا، حامد سعید کاظمی نے مسلم لیگ ن میں شامل ہو نے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو جنوبی پنجاب میں بڑا جھٹکا ،سابق وفاقی وزیر سعید کاظمی نےمسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

حمزہ شہباز کے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران وہ پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔حمزہ شہباز شریف جنونی پنجاب کا چار روزہ دورہ کر رہے ہیں جس کا آج پہلا دن ہے۔واضح رہے کہ حج سکینڈل میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کو 16 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم 6 سال جیل کاٹنے کے بعد انہیں با عزت بری کردیا گیا تھا ،2018ء کے الیکشن میں صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے پیپلز پارٹی میں ہونے کے باوجود آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close