شادی کی تقریب سے آنے والی گاڑی کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق،شادی میں شرکت کے بعد گھر واپس آرہے تھے

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارلحکومت میں شادی کی تقریب میں شرکت کر کے واپس آنے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 7افرادجاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ، جہاں شادی کی تقریب میں شرکت کر کے واپس آنے والی گاڑی نالے میں گرگئی ، حادثے کے نتیجے میں 7افرادجاں بحق ہوگئے،گاڑی کوحادثہ رات گئے بارش کے باعث پیش آیا، جس کے

بعد زخمی پوری رات نالے میں پڑے رہے صبح ہونے پر پولیس کواطلاع ملی جب تک سب کی موت ہو چکی تھی،پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق افرادمیں 6خواتین شامل ہیں، جس کے بعد لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس حکام کے مطابق ایک ہی خاندان کے تمام افراد شادی میں شرکت کے بعد بھارہ کہو احمد ٹائون واپس آرہے تھے، جاں بحق افراد کا تعلق احمد ٹائون بھارہ کہو سے ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close