پنجاب میں پولیس افسروں کو اکھاڑ پچھاڑ،آئی جی پنجاب نےاہم افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیے

لاہور(آئی این پی)آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے 14ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ سے الطاف حسین کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا ، سپیشل برانچ سے فتح عالم کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ سپیشل برانچ سے شمس الحق کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ایلیٹ فورس لاہور تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی ایس پی لیگل ون پی ٹی سی ملتان

نصراللہ خان وڑائچ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔اسی طرح سپیشل برانچ سے محمد ریاض کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق تعیناتی کے منتظر احمد یار کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کردی گئیں،ڈی ایس پی پپلاں میانوالی نوید سرور کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔تعیناتی کے منتظر محمد ریاض ناز کو ڈی ایس پی پپلاں میانوالی تعینات کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر پاکپتن محمد اسحاق رانا کو ڈی ایس پی صدر حافظ آباد تعینات کر دیا گیا ،ڈی ایس پی کامونکے

گجرانوالہ ہاشم محمود کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر حافظ آباد تعینات کر دیا گیا ،ڈی ایس پی صدر نارووال اطہر علی کو ڈی ایس پی کامونکے گجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ،ڈی ایس پی ننکانہ صاحب محمد عثمان کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ڈی ایس پی سٹی مظفرگڑھ محمد بخت نثار کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد کردی گئیں جبکہ ٹریفک پنجاب سے عمران رشید کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close