بحران حل ہونے کی طرف پیش رفت،چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع یا نیا چیئرمین ؟وزیر اعظم کی طرف سے بہت جلد اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے منصب کی مدت پوری ہونے والی ہے اور ابھی تک حکومت اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے سے عاری نظر آتی ہےکیونکہ حکومت اپوزیشن لیڈر سے اس حوالے سے نتیجہ خیز مشاورت نہیں کر رہی۔ لیکن اب یہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان مشاورت کا امکان ہے۔بتایا گیا

ہے کہ موجودہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کا نام بھی نئی تعیناتی کیلئے زیر غور آئیگا۔ اس حوالے سے دستیان تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کی تجاویز کے بعد چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی نیم رضامندی ظاہر کردی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی وزرا، معاونین اور مشیران کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف ملکی امور اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close