کراچی کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، اغواء کیا گیا شہری سرکاری دفتر سے بازیاب کر ا لیا گیا،3 افراد حراست میں لے لیے گئے

کراچی (پی این آئی) کراچی میں ویسٹ پولیس نے ڈی جی ایکسائز کےدفتر پر چھاپہ مار کرکراچی پولیس نے پیرآباد سےاغوا ہونے والےمغوی کو بازیاب کرلیا، کارروائی کےدوران 3 افراد کو حراست میں لےلیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مغوی کےاہلخانہ نےدعویٰ کیا تھا کہ ان سےبھاری تاوان طلب کیا گیا تھا۔پولیس کےمطابق پیر آباد کےعلاقےسے دو روز قبل گھر سے ایک شخص کومبینہ طور پر اغوا کیا گیا جس کا مقدمہ پیرآباد تھانےمیں

اغوا اور ڈکیتی کی دفعات شامل کر کےمغوی کے بیٹےکی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جب مقدمے کی تفتیش شروع ہوئی تو مغوی کی لوکیشن آئی آئی چندریگر روڈ پر ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر کے اندر کی آئی۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئےپولیس کی پیرآباد ، مومن آباد اور تفتیشی شعبے کی بھاری نفری نے ایکسائز کےدفتر کو گھیرے میں لے لیا۔جس کے بعد پولیس اہلکار دیوار کود کر اندر داخل ہوئے اور تلاشی کے دوران مغوی کو بازیاب کرالیا گیا۔ پولیس نےوہاں موجود 3 افراد کو بھی حراست میں لےلیا۔ پولیس کارروائی سےمتعلق ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close