ریاض (پی این آئی) اسلامی ملکوں کی رہنمائی کرنے والے عرب ملک سعودی عرب نے افغان ایئرلائنز کو کابل کیلئے ہنگامی پروازیں چلانےکی اجازت دے دی۔ریاض میں افغان سفارتخانہ کے مطابق سعودی حکام نے 9 ہنگامی پروازیں چلانےکی منظوری دی ہے جس کا مقصد کورونا کے باعث جو افغانی واپس نہیں جاسکے انہیں لےجایا جائےگا۔سعودی عرب میں کام کرنے والےافغان سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ 9 پروازوں سے افغان شہریوں کو
افغانستان پہنچایا جائے گا پروازیں آئندہ چندروز میں چلائی جائیں گی۔اس حوالے سے افغان سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرکاری ایئرلائن آریانہ کو سعودی عرب سے کابل کےلیے ہنگامی پروازیں چلانے کی اجازت ملی ہے۔واضح رہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد کابل پر قومی و بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال ہو چکا ہے۔ پاکستان، ایران، ترکی، قطر، یو اے ای سمیت کئی ممالک کی کابل کے لیے پروازیں جاری ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں